زندگی میں کتنی بھی مشکلات آئیں کبھی ہمت نہ ہاریں :مایا علی
جہاں انسان ہمت ہار تاہے وہاں وہ ختم ہو جاتاہے ،میں خود کو سنبھالتی ہوں:اداکارہ
لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ مایا علی نے کہاہے کہ زندگی میں جتنی بھی مشکلات آئیں کبھی ہمت نہ ہاریں ،جہاں انسان ہمت ہار جاتاہے وہاں وہ ختم ہو جاتاہے ۔مایاعلی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جب ہم اندر سے ٹوٹ جاتے ہیں ،ایسا زخم لگتا ہے جو نظر نہیں آتا مگر روح تک گھائل ہوجاتی ہے ،میں بہت بار اندر سے ٹوٹ چکی ہوں ، بہت بار گری ہوں لیکن میں پھر بھی خود کو اُٹھاتی ہوں، مشکل گھڑی میں خود کو سنبھالتی ہوں اوراسے اللہ کی طرف سے آزمائش سمجھتی ہوں۔