کرکٹ چھوڑ دیں یا خود کو کرکٹر بنائیں،عاقب جاوید کا اعظم خان کو مشورہ

74

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے اعظم خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یا تو اپنی فٹنس پر کام کریں یا کرکٹ چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق عاقب جاوید نے ایک  نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یہ ریمارکس دیے کہاعظم خان کو کرکٹ چھوڑ دینا چاہیے یا خود کو کرکٹر بنا لینا چاہیے۔

اعظم پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے ہیں اور انہوں نے 2021 میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

اعظم خان نے پی ایس ایل 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلتے ہوئے اپنی شناخت بنائی، مڈل آرڈر بلے باز کو پی ایس ایل 7 سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان میں اتارا اور اپنی ٹیم کے لیے مڈل آرڈر میں اہم اننگز کھیلی۔

اعظم ٹیم میں واپسی کے لیے پر امید ہیں اور آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے کا خواب دیکھتے ہیں۔

اعظم خان نے کہا کہ میں نے بین الاقوامی کرکٹ میں صرف سات گیندیں کھیلی ہیں،میں نے غلطیاں کی ہیں اور میں ان پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہوں میرا مقصد آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے ابتدائی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ گزشتہ سال نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خراب فارم کے باعث سابق کپتان سرفراز احمد سے اپنی جگہ کھو بیٹھے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }