انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان بین اسٹوکس نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نئے ریکارڈز قائم کردیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرہم کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے بین اسٹوکس نے وورسسٹر شائر کے خلاف جارحانہ سنچری اسکور کی۔
بین اسٹوکس نے صرف 88 گیندوں پر 8 چوکوں اور 17 چھکوں کی مدد سے 161 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 64 گیندوں پر ڈرہم کی جانب سے فرسٹ کلاس کی تیزی ترین سنچری اسکور کی۔
بین اسٹوکس کی جانب سے 17 چھکے لگانا انگلش کاؤنٹی میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ ہے۔
INCREDIBLE.
Sit back and enjoy all Ben Stokes’ boundaries #LVCountyChamp pic.twitter.com/mGg0olouwG
— LV= Insurance County Championship (@CountyChamp) May 6, 2022
اس سےقبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے اینڈریو سائمنڈز اور انگلش فرسٹ کلاس کرکٹر گراہم نیپیئر کے پاس تھا۔ دونوں نے ایک اننگز میں 16،16 چھکے لگائے تھے۔
بین اسٹوکس نے 70 کے اسکور پر موجود تھے جب انہوں نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے لیے جوش بیکر کو 5 لگاتار چھکے لگائے۔یہی نہیں، اوور کی آخری گیند پر چوکا لگاکر ایک ہی اوور میں 34 رنز بٹور لیے۔
6️⃣ 6️⃣ 6️⃣ 6️⃣ 6️⃣ 4️⃣
What. An. Over.
34 from six balls for @benstokes38 as he reaches a 64 ball century #LVCountyChamp pic.twitter.com/yqPod8Pchm
— LV= Insurance County Championship (@CountyChamp) May 6, 2022