نسلی تعصب پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ایسیکس کاؤنٹی پر بھاری جرمانہ

48

بورڈ میٹنگ کے دوران نسل پرستانہ تبصروں پر ای سی بی نے ایسیکس کاؤبٹی پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے ایسیکس کاؤنٹی پر  2017 میں بورڈ میٹنگ کے دوران کیے گئے نسل پرستانہ تبصروں پر 50,000 پاؤنڈز جرمانہ عائد کیا ہے۔

ایسیکس کاؤنٹی کے سابق چیئرمین جان فراغر کو ریمارکس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے اعتراف جرم کرنے سے انکار کردیا۔

ایسیکس کاؤنٹی کو دو الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ایک سابق چیئرمین فراغر کے نسل پرستانہ ریمارکس کا استعمال کرنے پر اور دوسرے کلب کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات نہ کیے جانے پر۔

واضح رہے کہ فراغر نے 2021 میں الزامات لگنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انگلینڈ کرکٹ میں نسل پرستی ایک سنگین مسئلہ رہا ہے۔ اس سے قبل عظیم رفیق کا کیس کافی عرصے تک خبروں میں رہا  کیونکہ انہوں نے ڈریسنگ رومز کے اندر ہونے والی نسل پرستانہ کارروائیوں کو بے نقاب کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }