– بول نیوز

73
Print Friendly, PDF & Email

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا پاور پلے بلے بازوں کے لئے بہت اہم ہوتاہے جس میں شروع کے 6 اوورز بلے باز بولرز کی خوب پٹائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچھ بولرز ایسے ہیں جو پاورپلے میں بلے بازوں کو اپنے پریشر میں رکھتے ہیں ان میں سے کچھ بولرز ایسے ہیں جنہوں نے 2020 سے اب تک پاورپلے میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

پہلے نمبر پر قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہیں جنہوں نے 2020 سے اب تک پاورپلے میں 37 وکٹیں حاصل ک ہیں۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ے تجربہ کار فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ہیں جنہوں نے 2020 سے اب تک میچ کے ابتدائی 6 اوورز میں 36 شکار کیے۔

ٹرینٹ بولٹ کے بعد اس دفہرست میں  انگلینڈ کے سابق اسپنر  سامٹ پٹیل ہیں جنہوں نے 2020 سے  پاورپلے  میں اب تک 35 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Advertisement

اس فہرست میں چوتھے نمبر پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ہیں جنہوں نے 2020 سے اب تک پاورپلے میں  30 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.