کراچی میں شدید گرمی کھلاڑیوں کی جانیں لینے لگی

36

شہر قائد میں شدید گرمی کھلاڑیوں کی جانیں بھی لینے لگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے میدانوں میں شدید گرمی کھلاڑیوں کے لیے جان لیوا ثابت ہونے لگی ہیں، دو دن میں دو کھلاڑی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

کراچی کے علاقے  ناظم آباد میں واقع انو بھائی گراؤنڈ میں کلب میچ کے دوران ایک 34 سالہ کرکٹر عمر خان بولنگ کرتے ہوئے جان گنوابیٹھے۔

عمر خان میچ کی آخری گیند کرتے ہوئے گرگئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ایسا ہی واقعہ لیاری میں پیش آیا جہاں فٹبال میچ کھیلنے کے بعد ایک کھلاڑی ولی محمد ہیٹ ویو کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

Advertisement

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار سے تعلق رکھنے والے ولی محمد وہ شبیر میموریل فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }