ترکی میں پاکستان مخالف سوشل میڈیا ٹرینڈ کی وجہ سے استنبول میں مقیم پاکستانی کمیونٹی شدید دباؤکا شکارہوگئی ہے۔
بول نیوزکے مطابق ترکی میں پاکستان اورافغان تارکین وطن کی جانب سے مبینہ طورپرترک خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے کا معاملہ طول پکڑگیا ہے۔
اس معاملے کےتناظرمیں سوشل میڈیا پرپاکستان مخالف ٹرینڈزوائرل ہوگئے ہیں، جب کہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتوں نے آئندہ انتخابات میں ان سوشل میڈیا ٹرینڈز کی بنیاد پرانتخابی مہم شروع کردیں ہیں۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ ترکی میں پاکستان مخالف سوشل میڈیا ٹرینڈ کی آڑ میں پاکستان مخالف قوتیں بھی سرگرم ہوگئیں ہیں۔
استنبول پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پرترکی کے باہرسے پاکستان مخالف سوشل میڈیا ٹرینڈ کووائرل کرنے کا دعوٰی بھی کیا گیا ہے۔
Advertisement
ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے دیرینہ تعلقات میں سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پیدا کرنے میں BOTs کے استعمال کے بھی شواہد ملے ہیں جب کہ ترکی میں رہائش پذیرغیرقانونی تارکین وطن کی مجرمانہ غفلت اورحرکت نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات میں کشیدگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ترک عوام میں اپنی ہم وطن خواتین کی نازیبا ویڈیوزسوشل میڈیا پرشیئر کرنے سے شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ استنبول میں ترک خواتین کی قابل اعتراض طریقے سے ویڈیو بنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر Get Out Pakistan کا ٹرینڈ وائرل ہوگیا ہے۔