– بول نیوز

91

ایک مشہور امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز میں چین کا مسافر طیارہ دانستہ طور پر گرایا گیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس افسوس ناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کسی انسان کی دانستہ غلطی کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں گر کر تباہ ہونے والے چائنا ایسٹرن جیٹ سے برآمد ہونے والے بلیک باکس سے پرواز کا ڈیٹا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کاک پٹ میں موجود کسی نے جان بوجھ کر جیٹ کو گرایا.
مشہور امریکی جریدے نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکی حکام کے ابتدائی جائزے سے واقف افراد نے بھی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں گر کر تباہ ہونے والے چائنا ایسٹرن جیٹ سے برآمد ہونے والے بلیک باکس سے فلائٹ ڈیٹا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کاک پٹ میں کسی نے جان بوجھ کر جیٹ کو گرایا.

کمپنی اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

یہ حادثہ رواں سال مارچ میں پیش آیا جب ایک چینی مسافر بوئنگ 737-800  کنمنگ سے گوانگزو جاتے ہوئے گوانگسی کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔

Advertisement

اس حادثے میں 123 مسافر اور عملے کے نو ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ مین لینڈ چین میں 28 سالوں میں سب سے مہلک ایوی ایشن کا حادثہ قرار دیا گیا ہے۔

حیران کن طور پر امریکی جریدے کی اس رپورٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بوئنگ کے حصص میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }