پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں ملوث خالد لطیف نے اپنی 5 سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد بورڈ سے تحریری معافی مانگ لی ہے۔
مقامی اسپورٹس چینل نے رپورٹ دی ہے کہ خالد لطیف نے نہ صرف اپنے جرم کا باقاعدہ اعتراف کیا ہے بلکہ وہ بحالی پروگرام میں حصہ لے کر دوبارہ کرکٹ کے میدان میں واپسی کے خواہش مند بھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لطیف نے پی سی بی کو خط لکھا ہے، جہاں انہوں نے اپنے کیے پر معافی مانگی ہے اور بورڈ سے کہا ہے کہ وہ اپنی بحالی شروع کرے کیونکہ وہ اپنی لگائی گئی پانچ سالہ پابندی پوری کر چکے ہیں۔
خالد لطیف کو 2017 میں پی سی بی نے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ان کے کردار کی وجہ سے تمام طرز کی کرکٹ سے پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی اور 10 لاکھ پاکستانی روپے کا جرمانہ بھی کیا تھا۔
پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ بحالی کے تمام عمل کی نگرانی کرے گا جہاں لطیف نوجوان کھلاڑیوں کو آگاہی دیں گے اور فلاحی کام کریں گے۔
Advertisement
واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان بھی شامل تھے جو اپنی پابندی کے خاتمے کے بعد کرکٹ میں دوبارہ آ چکے ہیں۔
شرجیل خان اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے کے بعد پہلے ہی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کر چکے ہیں۔