روس نے ہائپر سونک کروز ميزائل زرکون کا دوسرا کامياب تجربہ کرنے کا دعوٰی کيا ہے۔
روس کی وزارتِ دفاع کے حکام کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان کے مطابق ہائپر سونک کروز ميزائل زرکون آج بروز ہفتہ 28 مئی کو بحیرہ بیرنٹس سے داغا گيا ہے اور اس نے بحیرہ ابیض ميں ايک ہزار کلوميٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنايا ہے۔
واضح رہے کہ ہائپر سونک ميزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا تيز سفر کرنے والے ميزائل کو کہا جاتا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق يہ تجربہ نئے ہتھياروں کی آزمائش کا حصہ تھا۔
Advertisement
یاد رہے کہ روس نے زرکون ميزائل کا پہلی بار کامیاب تجربہ دو سال قبل کيا تھا۔