برمودا ٹرائی اینگل کے سفر کے لئے ایک کروز نے اپنے دلچسپ اشتہار میں مسافروں سے وعدہ کیا ہے کہ اگر جہاز غائب ہوا تو پیسے واپس کر دیں گے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کروز شپ کی مسافروں کو سفر کے لئے راغب کرنے کی دلچسپ اور عجیب پیشکش کا اشتہار وائرل ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برمودا ٹرائی اینگل، جسے شیطان کا مثلث بھی کہا جاتا ہے، ایک معمہ بنا ہوا ہے کیونکہ اس خطے میں درجنوں بحری جہاز اور پروازیں پراسرار طور پر غائب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ بدنام زمانہ برمودا ٹرائی اینگل، جسے شیطان کا مثلث بھی کہا جاتا ہے، ایک معمہ بنا ہوا ہے کیونکہ اس خطے میں درجنوں بحری جہاز اور پروازیں پراسرار طور پر غائب ہو چکے ہیں ، جن کا آج تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
لاپتہ ہونے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہے اور ہر گمشدگی پر اسے موسم اور انسانی غلطی کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔
سازشی نظریہ سازوں نے بحری جہازوں اور پروازوں کی گمشدگی کے لیے مافوق الفطرت وجوہات اور غیر ملکیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
Advertisement
ایک ویب سائٹ پر ایک اشتہار میں ٹریول ایجنسی نے کہا ہےاس برمودا ٹرائینگل ٹور پر غائب ہونے کی فکر نہ کریں۔ اس ٹور کی واپسی کی شرح 100 فیصد ہے۔
اشتہار میں سیاحت کے شوقین مسافروں کو یقین دلایا گیا ہے کہ اگر آپ برمودا ٹرائی اینگل میں غائب ہو گئے تو آپ کی مکمل رقم واپس کر دی جائے گی۔
مسافر اگلے سال مارچ میں نیویارک سے برمودا جانے والے نارویجن پرائما لائنر پر بحر اوقیانوس کا سفر شروع کریں گے۔
خطرے سے بھرپور اس سفر میں مسافروں کو جہاز کے ایک کیبن کے لیے تقریباً 1,450 پاؤنڈ خرچ کرنا ہوں گے۔