ورلڈ بیج ریسلنگ؛ پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

69

ورلڈ بیج ریسلنگ؛ پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

ورلڈ بیج رسلنگ سیریز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیج رسلنگ سیریز کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں ترکی کے حاجی عبداللہ کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

سیمی فائنل مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل بھی آج رات ہی کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انعام بٹ نے ایونٹ میں ترکی اور جارجیا کے پہلوانوں کو شکست دے کر کوالیفائی مراحلے تک رسائی حاصل کی تھی۔

Advertisement

انہوں نے ترکی میں جاری ورلڈ بیچ سیریز کے پہلے میچ میں ترکی کے پہلوان کو 2-0 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو 1-0 سے چت کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }