ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 6 جون کو پاکستان پہنچے گی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم 6 جون کو اسلام آباد پہنچے گی جہاں سے اسی روز خصوصی فلائٹ سے ملتان روانہ ہوجائے گی۔
پاکستان ٹیم ایک روز قبل یعنی 5 جون کو لاہور سے ملتان پہنچ جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز راولپنڈی میں شیڈول تھی تاہم سیاسی حالات کے باعث اسے ملتان منتقل کردیا گیا۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی ،پارکنگ اور روٹس پر مثالی انتظامات کا حکم دیا ۔
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا جائے گا جبکہ شہریوں کے لیے اسٹیڈیم میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔