لارڈز ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار ہے۔
لارڈز میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا اور صرف 12 رنز پر ہی اس کی 4 وکٹیں گرگئیں۔
نیوزی لینڈ ٹیم اگر یہ ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ پہلی اننگز میں 12 رنز پر چار وکٹیں گنواکر ٹیسٹ میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔
اس سے قبل کوئی بھی ٹیم پہلی اننگز میں 12 یا اس سے کم رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی ہے۔
Advertisement