امریکہ، دو دن کے دوران فائرنگ کا ایک اور واقعہ، دو خواتین قتل

51

امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔  فائرنگ کے وقت چرچ میں مذہبی تقریبات جاری تھیں۔ملزم نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست آئیوا کے شہر ایمس میں ایک چرچ کے پارکنگ ایریا میں اس وقت پیش آیا جب وہاں مذہبی تقریبات جاری تھیں۔پولیس کو جائے وقوعہ سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔تاحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اس ضمن میں مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ ٹارگٹڈ حملہ تھا یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔

یاد رہے، آئیوا میں فائرنگ سے کچھ دیر قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں نیویارک ٹیکساس اور اوکلاہوما میں فائرنگ کے واقعات کی مذمت کی تھی۔انہوں نے کانگریس پر زور دیا تھا کہ خودکار ہتھیاروں پر پابندی لگائی جائے، خریداروں کی تصدیق کی جائے اور فائرنگ کے واقعات پر قابو پانے کیلئے دیگر اقدامات اٹھائے جائیں۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران امریکا میں اس طرح کے فائرنگ کے واقعات میں 35 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }