شمالی کوريا کے ایک ہی دن میں 8 بیلسٹک ميزائل تجربات

88

شمالی کوريا نے آزمائشی مقاصد کے ليے آج بروز اتوار 5 جون کو مختلف مقامات سے آٹھ بيلسٹک ميزائل داغے ہیں۔ خیال رہے کہ شمالی کوريا اس سال اب تک بيس مختلف ميزائل تجربات کر چکا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے فائر کیے گئے اِن آٹھ شارٹ رینج بیلسٹک ميزائلوں نے سمندر ميں 110 کلومیٹر سے لے کر 600 کلوميٹر تک کے فاصلے طے کيے ہیں۔

جاپان کے وزير دفاع نوبواو کیشی کے مطابق شمالی کوريا کا بيلسٹک ميزائلوں کے تجربات کا يہ انداز بالکل مختلف ہے مگر فی الحال يہ واضح نہيں کہ اس کے مقاصد کيا ہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

آج کے روز ایک ساتھ آٹھ بیلسٹک میزائلوں کے تجربات ایسے وقت پر کيے گئے ہیں جب امريکا، جاپان اور جنوبی کوريا کی مشترکا جنگی مشقوں کو اختتام پذیر ہوئے ايک دن ہی گزرا ہے۔ مبصرين کے مطابق يہ تجربات اس بات کی نشاندہی کرتے ہيں کہ شمالی کوريا کی حکومت عنقريب جوہری تجربہ بھی کر سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }