امریکا، فائرنگ کے واقعات میں اضافہ، نئے حملوں میں 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

91

امریکی ریاستوں پنسلوانیا اور ٹینیسی میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ہفتے کو فلاڈیلفیا کی مصروف ساؤتھ اسٹریٹ کے علاقے میں حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔

فلاڈیلفیا پولیس نے ہفتے کی رات پرہجوم ساؤتھ اسٹریٹ میں فائرنگ کے تین واقعات کی اطلاع دی۔ دوسرے واقعے میں پولیس کا خیال ہے کہ دو افراد میں جھگڑا ہوا جس کے بعد ایک شخص فائرنگ سے مارا گیا۔ ایک پولیس اہلکار نے ایک شخص کو فائرنگ کرتے دیکھ کر اس پر گولی چلائی تاہم وہ زخمی ہونے کے باوجود فرار ہوگیا۔

Advertisement

اسی طرح ریاست ٹینیسی کے شہر چٹانوگا میں بھی ہفتے شب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے دونوں واقعات میں کسی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا جا سکا۔

امریکی ریاست مشی گن کی مقامی نیوز ویب سائٹ ایم لائیو ڈاٹ کام نے ساگیناو پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اتوار کی صبح فائرنگ کے ایک اور واقعے میں مشی گن کے شہر ساگینا میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

تحقیقی گروپ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق رواں سال امریکا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے اب تک 240 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے 19 بچوں سمیت 20 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ بفلو کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 10 سیاہ فام افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ بدھ کو اوکلاہوما کے شہر ٹلسا کے ایک ہسپتال میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ان واقعات کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے قانون سازوں سے اسلحے کی روک تھام کے لیے سخت قوانین منظور کرنے کی اپیل کی تھی اور حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }