کابل: طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اشرف غنی افغانستان سے 16 کروڑ اور 80 لاکھ ڈالر بریف کیس میں بھر کر لے جانے کا الزام تھا تاہم، اب ایک رپورٹ میں اصل رقم کا انکشاف ہوگیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جہاں افغان صدر پر 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بریف کیس میں بھر کر ہیلی کاپٹر میں اپنے ہمراہ لے جانے کے الزامات ہیں وہیں صدارتی محل سے 50 لاکھ ڈالر بھی غائب ہیں۔
نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کی والٹ سے دسیوں ملین ڈالر لے لیے گئے تھے اور افغان حکومت کے بینک اکاؤنٹس سے بھی لاکھوں ڈالر غائب تھے۔
اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن سیگر نے اشرف غنی پر لاکھوں ڈالرز چوری کرکے لے جانے کے الزام کی جانچ کی۔
سیگر کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سینیئر اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوتے ہوئے ہیلی کاپٹرز میں کروڑوں ڈالرز نہیں بلکہ 10 لاکھ ڈالرز سے کم رقم لیکر گئے تھے۔
Advertisement
سیگر کی تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کروڑوں ڈالرز لے جانے کا امکان کم پایا گیا ہے تاہم سابق صدر کچھ نقد رقم ضرور لے کر گئے جو 10 لاکھ ڈالرز سے زیادہ نہیں تھی اور ممکن ہے یہ 5 لاکھ ڈالرز ہوں۔