عالمی سطح پر منکی پاکس کے کیسز کی تعداد ہزار سے متجاوز

57

عالمی سطح پر منکی پاکس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک 29 ممالک میں منکی پاکس کے 1029 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس میں نسبتاً برطانیہ میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 302 ہے۔

واضح رہے، منکی پاکس کے  کیسز بالترتیب پرتگال میں 153، کینیڈا کے 80، جرمنی میں 65، فرانس میں 51، نیدرلینڈز میں 40، امریکا میں 30، اٹلی میں 20، کے لگ بھگ رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سے سی ڈی سی نے منکی پاکس کے حوالے سے امریکا میں لیول ٹو الرٹ جاری کردیا ہے۔

سی ڈی سی کے مطابق عام افراد میں بیماری کا خطرہ تو کم ہے مگر لوگوں کو چاہیے کہ وہ بیمار افراد کے بہت زیادہ قریب جانے سے گریز کریں۔

Advertisement

یاد رہے،  یہ بیماری عموماً جان لیوا نہیں ہوتی اور اس کا آغاز بخار، مسلز میں تکلیف، لمفی نوڈز کی سوجن، کپکپی، تھکاوٹ اور ہاتھوں و منہ میں چکن پاکس جیسی خارش جیسی علامات سے ہوتا ہے۔یہ وائرس کسی متاثرہ فرد سے جلد کے مردہ خلیات کے جھڑنے اور منہ و ناک سے خارج ہونے والے ذرات کے ذریعے دوسرے فرد میں اسی وقت منتقل ہوجاتا ہے جب وہ بہت زیادہ قریب رہے ہوں ، یا ایک ہی تولیہ اور بستر استعمال کررہے ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }