انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل) میں شاندار بولنگ کا مظاہرے کرنے والے بھارتی کھلاڑی عمران ملک نے کہا ہے کہ میں نے کبھی وقار یونس کو فالو نہیں کیا ہے۔
چند روز قبل سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے کہا تھا کہ عمران ملک کی باؤلنگ انہیں عظیم وقار یونس کی یاد دلا رہی ہے۔
عمران ملک نے کہا کہ میں نے وقار یونس کو فالو نہیں، میرے آئیڈیل میں جسپریت بمراہ، محمد شامی، اور بھونیشور کمار شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کے لیے اپنی پوری کوشش کرنا چاہتا ہوں مجھے جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں موقع ملا ہے، میرا مقصد یہ ہو گا کہ ہم پانچوں میچ جیتیں، میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں اور اکیلے ہی بھارت کے لیے میچز جیتوں۔
یہ بھی پڑھیں:بریٹ لی کو عمران ملک میں کس پاکستانی بولر کی جھلک نظر آتی ہے
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اس تمام محبت اور احترام کے لیے شکر گزار ہوں جو مجھے پورےبھارت سے مل رہا ہے، رشتہ دار اور دوسرے لوگ گھر آتے رہتے ہیں، بہت اچھا لگتا ہے۔
عمران ملک نے مزید کہا کہ میں آئی پی ایل کے بعد تھوڑا مصروف رہا ہوں، لیکن ٹریننگ اور پریکٹس نہیں چھوڑی۔