انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عادل رشید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے بند نہیں کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مایہ ناز اسپنر نئے تعینات ہونے والے کوچ برینڈن میک کولم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ساڑھے تین سال کے وقفے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بارے میں بات چیت کی۔
آخری بار عادل رشید بارباڈوس میں جنوری 2019 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور اس وقت سے وہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے غائب ہیں اور بنیادی طور پر محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
برینڈن میک کولم انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کچھ اہم ماہرین سے بات کرنے کے خواہشمند ہیں اور وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا ان میں سے کچھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عادل رشید اس سال کے آخر میں دورہ پاکستان کے لیے ایک آسان آپشن ہو سکتے ہیں ۔
Advertisement
عادل رشید نے کہا کہ میک کولم نے مجھے کال کی اور میں نے انہیں کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوا ہوں ، ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلے، میں اس سے مخلتف نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ عادل رشید ستمبر میں یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں اپنی فٹنس کا جائزہ لیں گے اور یہ ان کے اور انگلینڈ کے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ سلیکشن کمیٹی کے لیے ایک موقع کے طور پر کام کرے گا کہ آیا وہ ٹیسٹ کرکٹ کے تقاضوں کو برداشت کر سکتے ہیں یا نہیں۔