جو روٹ کے لئے ٹنڈولکر کا ریکارڈ ناقابل تسخیر ہے، گواسکر

93

بھارت کے سابق بلے باز سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ جو روٹ کے لئے سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ میں زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنا انتہائی مشکل ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے سابق لیجنڈ کھلاڑی سنیل گواسکر ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی تھے۔

سنیل گواسکر نے ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سچن ٹنڈولکر کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ جو روٹ کے لئے ناقابل تسخیر ہے۔

گواسکر نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ جو روٹ اس وقت اپنی بہترین فارم میں ہیں اور مسلسل رنز کر رہے ہیں، اور وہ حال ہی میں 10 ہزار رنز کلب میں بھی شامل ہوئے ہیں۔

سنیل گواسکر کے مطابق کھیل میں کچھ بھی ممکن ہے لیکن روٹ کی مستقل مزاجی کے ساتھ کسی کے لئے بھی ٹنڈولکر کے ریکارڈ تک پہنچنا بہت مشکل کام ہو گا۔

بھارتی سابق بیٹسمین نے کہا کہ جو روٹ کو اس ریکارڈ تک پہنچنے میں مزید تقریباً 6 ہزار رنز بنانے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ جو روٹ کو اگلے 8 سالوں تک 8 سو تا 1 ہزار رنز سالانہ بنانے ہوں گے۔

Advertisement

سنیل گواسکر کے مطابق جو روٹ اس وقت 31 سال کے ہیں وہ یقینی طور پر یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں مگر اب ان کے لئے اگلے چند سالوں میں کرکٹ سے رخصتی کا لمحہ بھی سامنے ہو گا۔

جو روٹ اگر چوبیس گھنٹے بھی کھیل رہے ہیں تو ان کی فارم کا تسلسل جاری رہنا بہت مشکل ہے، حالانکہ اس وقت وہ 150 پلس اسکور بنا رہا ہے لیکن اسے ذہنی اور جسمانی مشکلات کا سامنا بھی ہے۔

تجربہ کار کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کے ریکارڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ بھی ٹوٹتے رہتے ہیں۔

گواسکر نے کہا کہ کھیل میں کچھ بھی ممکن ہے، ہم نے پہلے سوچا تھا کہ رچرڈ ہیڈلی کا 431 وکٹوں کا ریکارڈ نہیں ٹوٹے گا، لیکن پھر ہم نے کورٹنی والش کے 519 کے کے ریکارڈ کو بھی ٹوٹتے دیکھا.

یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر کا 24 سالہ کیریئر تھا، جس میں انہوں نے 200 ٹیسٹ میچوں میں 53 سے زائد کی اوسط سے 15921 رنز بنائے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 50 سے زیادہ سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }