افغانستان نے ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی زمبابوے کوکلین سویپ کردیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیا ن کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان نے میزبان ٹیم کو 35 رنز سے شکست دی،جس میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے پہلے پھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے کپتان محمد نبی 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،افسر ززئی 24،احسان اللہ 20 جبکہ حضرت اللہ ززئی نے 12 رنزبنائے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ریان برل اور سکندر رضا نے 2،2 شکار کیے جبکہ ٹینڈئی چٹارا،ڈونلڈ ٹریپانو،انسلے اور لوک جونگوے نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
Advertisement
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے بلے باز بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 90 رنز بنا سکی۔
ریان برل 15 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،اینسلے ناقابل شکست 13،ویسلے میدھیویر14،اینوسینٹ کائیا12 جبکہ کپتان کریج ایروائن صرف 1 رنز بناسکے۔
افغانستان کی جانب سے نور احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،شراف الدین اشرف نے 2 جبکہ فضل الحق فاروقی اور راشد خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
نور احمد کو شاندار بولنگ کرنے پر مین آد دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ نجیب اللہ زدران کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس سے قبل افغانستان نے زمبابوت کو ون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ کیا تھا۔