بالی ووڈ فلم اسٹار شاہ رخ خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ حال ہی میں نائٹ رائیڈرز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے مالک بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے نائٹ رائیڈرز کی فرنچائز کو نئے منصوبے کے لیے جانے کی تعریف کی۔
شاہ رخ خان اداکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ نائٹ رائیڈرز گروپ کے شریک مالک ہیں یہ گروپ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا بھی مالک ہے، اور بالی ووڈ کی جوڑی تین کرکٹ ٹیموں کے شریک مالک ہیں بالترتیب کولکتہ نائٹ رائیڈرز، لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز، اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز۔
This is such a happy moment for all of us at @KKRiders @ADKRiders & of course the lovely set of people at @TKRiders Hope I can make it there to see this live!! https://t.co/IC9Gr96h92
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 17, 2022
Advertisement
واضح رہے کہ ٹرینباگو نائٹ رائیڈڑز 30 اگست 2022 کو ویمنز کیریبین پریمیئر لیگ (ڈبلیو سی پی ایل) میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
خواتین کا ٹورنامنٹ مردوں کی کیریبین پریمیئر لیگ کے ساتھ ایک ساتھ منعقد کیا جائے گا تاہم سی پی ایل میں پہلی بار ویمنز ایڈیشن آزمایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نائٹ رائیڈرز فرنچائز کی پہلی خواتین کرکٹ ٹیم ہے۔