ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم شرکت کے لیے حکومتی این او سی کی منتظر
لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے این او سی کے لیے حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔
بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کی این او سی کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے حکومتی این او سی درکار ہے، این او سی ملنے کے بعد ہی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 4 دسمبر سے 17 دسمبر تک بھارت میں شیڈولڈ ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔
Advertisement
سلطان شاہ کہتے ہیں جتنی جلدی این اوسی ملے گی، اتنی جلدی ہی تمام انتظامات مکمل کرسکیں گے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ابھی سے ایک اچھی ٹیم بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔