ابوظہبی نے ویکسین کی دنیا بھر میں تقسیم کے لئے ہوپ کنسورشیم لانچ کردیا

ویکسین کی تقسیم آج تک کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔(ڈاکٹرنورہ الظاہری)۔

103

پوری دینامیں کوویڈ19ویکسین پہنچانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں (شیخ عبداللہ بن محمدالحامد)۔

اتحاد کارگو کے ذریعے دنیا بھرمیں ویکسین کی ترسیل کی جائے گی۔ ( ٹونی ڈگلس چیف ایگزیکٹوآفیسراتحادایوی ایشن گروپ)۔

ابوظہبی(اردوویکلی):: ہوپ کنسورشیم  ویکسین ترسیل کی طلب میں متوقع اضافے کے تناظر میں ابو ظہبی دنیا بھر میں کووڈ19 ویکسین کی تقسیم کے لئے عالمی لاجسٹک کے مرکز کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ابو ظہبی کے معروف اور عالمی اداروں پر مشتمل ہوپ کنسورشیم ویکسین کی نقل وحمل طلب کی منصوبہ بندی ، سورسنگ ، تربیت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور پوری دنیا میں ویکسین کی دستیابی کو آسان بنانے کے لئے ایک سپلائی چین فراہم کرے گا۔ ہوپ کنسورشیم نے دنیا بھر میں تیار ہونے والی ویکسین کی چھ ارب سے زیادہ خوراکوں کی ترسیل کے لئے لاجسٹک خدمات مہیا کرنے کی مکمل  صلاحیت رکھتاہے۔ 2021 کے آخر تک ویکسین کی یہ تعداد تین گنا تک بڑھ جائے گی، چیئرمین محکمہ صحت ابوظہبی شیخ عبد اللہ بن محمد الحامد کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اورعلاقائی طور پر سب سے بڑی استعداد اور رسد کی صلاحیت کا حامل ہوپ کنسورشیم دنیا کو اس وبا سے نکلنے میں مدد کے لئے رہنمائی کر رہا ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات میں عوامی نجی شراکت داری کا تسلسل ہے کہ ملکی مارکیٹ میں ویکسین کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ہوپ کنسورشیم بین الاقوامی حکومتوں ، غیر سرکاری تنظیموں اور ویکسین فراہم کرنے والوں کو سپلائی چین کی سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ویکسین تیار کرنا اس مسئلے کے حل تک پہنچنے کا صرف پہلا قدم ہے ویکسین کو پوری دنیا میں پہنچانا بھی اس کے مساوی چیلنج ہے امید کنسورشیم اس مسئلہ کو معیار کی اعلی سطح کے مطابق انجام دے گا۔ تقسیم کی جانے والی ویکسین  ابوظہبی پورٹس کمپنی کی سہولیات میں محفوظ کی جائے گی ایاٹا کی جانب سے فارماسیوٹیکل لاجسٹکس کے لئے سینٹر آف ایکسی لینس فار انڈیپنڈنٹ ویلیڈیٹرز (سی ای آئ آئ) کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی مشرق وسطی کی پہلی کمپنی اتحاد کارگو کے ذریعے دنیا بھر میں ترسیل کی جائے گی۔ اتحاد ایوی ایشن گروپ کے گروپ چیف ایگزیکٹو افسر ٹونی ڈگلس کا کہنا ہے کہ چار گھنٹوں کی پرواز کے ساتھ دنیا کے دوتہائی مقامات تک رسائی کے ساتھ ابوظہبی عالمی سطح پر لاجسٹک مرکز کی حیثیت سے خدمات انجام دے سکتا ہے۔ ڈگلس نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی اپنی ویکسین ورک فورس کے ذریعہ شپمنٹ کے تمام اقدامات کا  انتظام کر رہے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر  ابو ظہبی پورٹس  گروپ کیپٹن محمد جمعہ الشامسی نے کہا کہ یہ تعاون جدید خیالات ، تصورات ، حل اور مواقع پیدا کرنے کے ہمارے اخلاقی اصولوں کے مطابق ہے۔ ڈیجیٹل کلسٹرہیڈابوظہبی پورٹس وچیف ایگیکٹوآفیسرالمقطع گیٹ وے ڈاکٹرنورہ الظاہری  کا کہنا ہے کہ طبی سامان اور خوراک جیسی ناگزیر ترسیلات کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل وحمل کے حوالے سے2020 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا لیکن ویکسین کی تقسیم آج تک کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔ رافد کے چیف ایگزیکٹو آفیسرراشد القبيسي نے کہا کہخریداری کی خدمات میں ہماری مہارت کنسورشیم کو اہم مدد فراہم کرے گی۔ ہم عوامی اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں اپنے عالمی شراکت داروں کے مفاد کے لئے کوششوں کو بہتر طور پر پیش کریں گے۔ ہوپ کنسورشیم اسکائی سیل کے ہائبرڈ کنٹینر کے ذریعے ویکسین کی ترسیل کرے گا۔ اسکائی سیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ ایٹل کا کہنا ہے کہ ہمارے ہائبرڈ کنٹینر ویکسین کی مکمل افادیت کو برقرار رکھیں گے جو وبا کو شکست دینے کے لئے انتہائی ضروری ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }