کارکردگی پر سوالیہ نشان، حسن علی تنقید سے تنگ آ کر فیملی کے ہمراہ شمالی علاقہ جات لطف اندوز ہونے نکل گئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کی وجہ سے حسن علی ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
pic.twitter.com/cLLjVQLrA4
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) June 20, 2022
Advertisement
ایسے میں حسن علی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ شمالی علاقہ جات سیر کو نکل گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائمنٹ دورہ سری لنکا ہے جس کیلئے ابھی تک اسکواڈ کا اعلان نہیں ہوا، ایسے میں حسن علی نے فارغ بیٹھنے کی بجائے پاکستان کے حسین علاقوں کے مناظر سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حسن علی کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
سوشل میڈیا پر حسن علی اور ان کی اہلیہ کے اکاؤنٹس سے تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں جہاں گلگت بلتستان کی عطا آباد جھیل میں فیملی کے ہمراہ موجود ہیں اور وہاں کے موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد قومی کرکٹرز فری ہیں، اگلی اسائنمنٹ دورہ سری لنکا ہے، ایسے میں کچھ کرکٹرز انگلینڈ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں تو کچھ سیر و تفریح کر رہے ہیں۔