جو روٹ کے مستعفی ہونے کے بعد آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے انگلینڈ کا نیا ٹیسٹ کپتان بننے پر رضامندی ظاہر کرد ہے۔
تفصٰلات کے مطابق بین اسٹوکس کی انگلینڈ کرکٹ کے نئے ڈائریکٹر روب کی سے مثبت ملاقات ہوئی، جہاں وہ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی سینئر جوڑی کو بھی واپس بلانا چاہتے ہیں۔
براڈ اور اینڈرسن کو انگلینڈ کے دورہ ویسٹ انڈیز سے ایشز سیریز ڈاؤن انڈر میں خراب ہونے کے بعد ڈراپ کر دیا گیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے نوکری کا اشتہار دیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دو ہیڈ کوچز کی تقرری کی جائے گی، ایک ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اور دوسرا محدود اوورز کے فارمیٹس کے لیے۔
نوکری کے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ نئے ہیڈ کوچزقومی سلیکشن پینل کے ساتھ اپنے متعلقہ فارمیٹ کے لیے ٹیم کے انتخاب میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
انگلینڈ کے پاس اس سے قبل 2012 اور 2014 کے درمیان دو الگ الگ ہیڈ کوچ تھے، جن میں اینڈی فلاور ریڈ بال کرکٹ اور ایشلے جائلز وائٹ بال سائیڈز کے انچارج تھے۔