پی سی بی کی جنرل باڈی کا اجلاس آج ہو گا

58

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جنرل باڈی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اجلاس کی صدارت چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کریں گے جبکہ لاہور پی سی بی کی چیف ایگزیکٹو اور سی او او ایکس آفیشیل کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

اجلاس میں بلائنڈ کرکٹ کونسل اور ڈیف اینڈ ڈمب کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہوں گے۔

پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چھ ایسوسی ایشنز کے منتخب نمائندے موجود نہیں ہیں لیکن آئین کے مطابق اجلاس بلانا ضروری ہے۔

پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ایک تہائی ارکان موجود ہیں اجلاس آئین کے مطابق ہے، اجلاس میں فنانشل اورآڈیٹڈ رپورٹس پیش کی جائیں گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }