کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ،انگلینڈ پہلے نمبر پربراجمان جبکہ پاکستان کا چوتھا نمبر

46

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ سپر لیگ  کے پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ  125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمپر پر،افغانستان 100 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،ویسٹ انڈیز  80 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

اس کے علاوہ بھارت 79 پوئنٹس کے ساتھ چٹے نمبر پر موجود ہے،آسٹریلیا 70 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں،آئر لینڈ 68 پوائنٹس کے ساتھ  آٹھویں،سری لنکا 62 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ نیوزی لینڈ 60 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ ٹاپ 8 ٹیمس 2023 میں ہونے والے ورلڈکپ کے لئے ڈائریکٹ کوالیفائی کریں گی جبکہ باقی ٹیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }