سری لنکا نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

79

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپنر جیفری  وینڈرسے کو ون ڈے سیریز کے دوران شاندار کارکردگی  کا مظاہرہ  کرنے پر ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے۔

ویندرسے کے علاوہ ون ڈے سیریز کی کارکردگی پر ٹیم میں آنے والے کھلاڑیوں میں کوشال مینڈس، پاتھم نسانکا، چمیکا کرونارتنے، دھننجایا ڈی سلوا اور نروشن ڈکویلا شامل ہیں۔

سر ی لنکن اسکواڈ کی قیادت کپتان دیموتھ کرونارتنے کریں گے۔

Advertisement

اسکواڈ:

دیموتھ کرونارتنے(کپتان)، پاتھم نسانکا، اوشادا فرنینڈو، اینجلو میتھیوز، کوشال مینڈس، دھننجیا ڈی سلوا، کامندو مینڈس، نروشن ڈکویلا ،دنیش چندیمل، رمیش مینڈس، چمیکا کرونارتنے، کسون راجیتھا، وشوا فرنینڈو، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا، پروین جیا وکرما، لاستھ ایمبولدینیا، جیفری وینڈرسے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }