سلمان بٹ نے شاہین آفریدی کو بہترین آل فارمیٹ بولر قرار دے دیا

55

پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پاکستان کے فرنٹ لائن فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو پاکستان کا بہترین آل فارمیٹ بولر قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین  آدریدی مسلسل میچ وننگ پرفارمنس دے رہے ہیں،انہوں نے  حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں میں  پاکستان کی نمائندگی کی اور 24 کی اوسط سے تین وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین نے حال ہی میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مڈل سیکس کے لیے کھیلا اور 25.42 کی اوسط سے تین میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کیں۔

سلمان بٹ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی  تینوں فارمیٹس میں ہمارے بہترین باؤلر ہیں۔

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اگلے ماہ پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت کریں گے  جب گرین شرٹس سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں  کی سیریز کھیلے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 24 جولائی کو کولمبو میں شروع ہوگا۔

سری لنکا کے خلاف اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }