یواے ای کے 50ویں قومی دن پر پاکستان جرنلسٹس فورم کی جانب سے تقریب کاانعقاد

یواے ای میں مقیم صحافیوں کی بڑی تعدادمیں شرکت

183
دبئی (اردوویکلی)::متحدہ عرب امارت کے 50ویں قومی دن پرپاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای نے پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کے تعاون سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیامتحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی تقریب میں پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے عہدیداران اورممبران کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔تقریب کاآغازتلاوت کلام پاک سے ہوا۔صدرپی جی ایف اشفاق احمدنے یواے ای کی پچاسویں سالگرہ پر اور یو اے ای کے حکمرانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تقریب کے دوسرے مقررین نے متحدہ عرب امارات کے دوراندیش اورہردلعزیزحکمرانوں اوراماراتی عوام کو گولڈن جوبلی کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں  کا اظہار کیا. بانی امارات شیخ زاید بن سلطان آل نہیان (مرحوم ومغٖفور)کی متحدہ عرب امارات کے قیام کے لیئے کی گئی کاوشوں اور وژن کوخراج تحسین پیش کیاگیامقررین نے کہا کہ شیخ زاید ایک عظیم انسان اوربلندپایہ عالمی رہنما تھے ۔5دہائیوں میں یواے ای کےحکمرانوں کی شاندارپالیسیوں کی وجہ سے متحدہ عرب امارات نے تیزرفتارترقی کی بدولت پوری دنیا میں اپنالوہامنوایا ۔امن وسکون کے لحاظ سے بھی امارات دنیامیں صف اول میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ پوری دنیاکے سیاح شاپنگ اورگھومنے کے لیے امارات کوترجیح دیتے ہیں یو اے ای کی ترقی و خوشحالی میں قانون کی عمل داری کا بھی عمل دخل ھے ۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تجارتی ،ثقافتی اور برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزیدمضبوط ہورہے ہیں تقریب میں یواے ای کی پچاسویں سالگرہ  پر ایک خوبصورت کیک بھی کاٹاگیا اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کی صحت وسلامتی اوردرازی عمرکے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیاگیاتقریب میں صدرپی جی ایف اشفاق احمد، سینئیرصحافی طاھر منیر طاہر،سہیل خاور،ارشد انجم ،سعدیہ عباسی ، اسد اللہ خان،اعجازاحمد گوندل ،راجہ اسد، جمیل خان، خالدمحمود گوندل، عارف شاھد، احمد قریشی، بابر وحید،خالد ملک سمیت دیگرصحافیوں نے بھی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پرصدرپی جے ایف اشفاق احمدنے شرکاٰء اور معاونین کاشکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }