پیرس میں مہنگائی سے پریشان عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئی

54

پیرس میں مہنگائی سے پریشان عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئی

پیرس میں مہنگائی سے پریشان عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئی

Advertisement

پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں مہنگائی سے پریشان عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئی ہے جو حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ملکی آئل کمپنی ’ٹوٹل‘ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔

قبل ازیں ریفائنری کمپنیاں ملازمین کی ہڑتال کے باعث بند تھیں جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی تھی جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔

ایسی صورت حال میں فرانس کی مختلف تنظیموں اور یونینوں نے احتجاج کی اپیل کی تھی جس پر آج ایک لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین سے خطاب میں رہنماؤں نے کل (منگل) کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔

صدر میکرون کی حکومت پینشن کے نظام میں ایک انتہائی متنازع تبدیلی کی منظوری کرنے والی ہے جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا ہے اور اب مہنگائی اور پیٹرول کی قلت نے ایک نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب حکومت پُرامید ہے کہ چند دنوں میں حالات معمول پر آجائیں گے۔ ٹوٹل آئل کمپنی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ مزدور یونین کے ساتھ  اجرت میں اضافے پر معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد مزدور ہڑتال ختم کرکے کام شروع کردیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ فرانس میں دو برس قبل بھی حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہوئے تھے جس میں مظاہرین نے زرد رنگ کی جیکٹس پہنی ہوئی تھیں اور اس بار بھی اکثر مظاہرین یہ جیکٹس پہنے ہوئے تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }