سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم یکجہتیِ کشمیر 2024 کے موقع پر تقریب کا انعقاد

یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کاکشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی

15
Print Friendly, PDF & Email

پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھاتا رہے گا(فیصل نیازترمذی)

ابوظہبی(اردوویکلی):: سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں5فروری یوم یکجہتیِ کشمیر 2024 کے موقع پر ایک سادہ مگرپروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعدادنے اس تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی 70سال سے زائد عرصے پر محیط کوششوں کو سراہا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے مظالم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے سے نہیں روک سکتے۔سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے مزید کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھاتا رہے گا اور عالمی رہنماؤں کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کراتا رہے گا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
اس موقع پرکشمیری کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر اپنے جذبات کا اظہار کیا، معصوم شہریوں پر بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تقریب کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے فلمائی گئی ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.