جموں وکشمیر کے غیور عوام کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے(قونصل جنرل حسین محمد)۔

13
Print Friendly, PDF & Email

 پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی میں یومِ یکجہتیِ کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام۔

  تقریب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعدادمیں شرکت۔

دبئی(اردوویکلی)::پوری دنیا کی طرح پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی میں یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے خصوصی تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں دبئی وشمالی امارات میں مقیم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی بڑی تعدادنے شرکت کی اور اپنے کشمیری بہین بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیااس موقع پر قونصل جنرل پاکستان حسین محمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری ،مقبوضہ جموں و کشمیرکے مظلوم اور نہتے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِیکجہتی کا دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن عالمی برادری کی توجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی طرف توجہ مبذول کرانے کا دن ہے جس کے مطابق جموں وکشمیر کے تنازعے کا واحد اور حتمی حل کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا ۔
قونصل جنرل حسین محمد نے مزید کہا کہ بھارتی قبضے کے گزشتہ 76 سال کے دوران جموں و کشمیر کے لوگوں نے ان گنت ظلم وجبر کا دلیری سے سامنا کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی عظیم مقصد کے حصول کیلئے دی گئیں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اس موقع پر قونصل جنرل نے جموں وکشمیر کے غیور عوام کے ساتھ اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.