یواے ای کی گولڈن جوبلی پرپاکستان کا شاندارتحفہ

پاکستان قونصلیٹ دبئی کی جانب سے یواے ای کے قومی ترانہ کی اردوزبان میں ویڈیو

157
متحدہ عرب امارات کی 50سالہ تقریب پرپاکستان کی جانب سے اپنے دوست ملک کوشاندارتحفہ
یواے ای کے قومی ترانے کااردووژن راحت فتح علی خان کی آوازمیں
راحت فتح علی خان کی آوازمیں یو اے ای کے قومی ترانہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
اسلام آباد(اردوویکلی)::پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ کی جانب سے یواے ای کے50ویں قومی دن پرمنعقدہونے والی ایک پروقارتقریب میں وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمودقریشی نے شرکت کی ۔ پاکستان میں یواے ای کے سفیرجناب حماد ابراہیم عبید الزعابی نے تقریب میں شرکت پر پاکستانی وزیرخارجہ کاشکریہ اداکیا شاہ محمود قریشی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای پاکستان کاسب سے بڑاتجارتی شراکت دارہے  ہم نہ صرف یواے ای کی گولڈن جوبلی منارہے بلکہ 50سالوں پرمحیط پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کاجشن بھی منارہے ہیں کیونکہ متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد پاکستان پہلا ملک ہے جس نے متحدہ عرب امارات کوتسلیم کیا یہ دوستی دن بہ دن مضبوط ہوتی چلی گئی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مثالی ہیں اس موقع پرشاہ محمودقریشی نے برصغیرکے معروف گلوکارراحت فتح علی خان کی آوازمیں ریکارڈ کیئے گئےاردوزبان میں ے یواے ای کے قومی ترانے کی ویڈیو یواے ای کے وزیرخارجہ کوبطورتحفہ پیش کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب یو اے ای کے قومی ترانے کا عربی  کے علاوہ کسی دوسری زبان میں ترجمہ کیا گیا اور گایاگیا۔اس کاکریڈٹ معروف شاعرومصنف شہاب الدین شہاب،ڈائریکٹر ارسلان ستی اور ویڈیوکی پروڈیوسر،دبئی میں مقیم پاکستانی صحافی سعدیہ عباسی کوجاتاہے جن کی انتھک محنت اور کاوشوں سے قومی سطح پرویڈیوکی صورت میں ایک ایسا تحفہ پیش کیاگیاجودونوں ممالک کی دیرینہ دوستی میں مزیداضافہ کریگا۔گلوکارراحت فتح علی خان کی خوبصورت آواز میں ریکارڈ یواے ای کے قومی ترانے کے اردو وژن کی یہ ویڈیوسوشل میڈیاپرفوراً وائرل ہوگئی
اسی مناسبت سے پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی میں یواے ای کے قومی دن پرمنعقدہ تقریب میں ‘وطن’ کے عنوان سے یہ گانا 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر باضابطہ طور پر ریلیز کیا گیا قونصلیٹ جنرل آف پاکستان  دبئی میں نمائش کے دوران سات منٹ پرمحیط اردوزبان میں یواے ای کے قومی ترانے کی میوزک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنے منفرد انداز میں یواے ای کاقومی ترانہ پیش کررہے ہیں جس کے ساتھ  گانے کی ویڈیو میں متحدہ عرب امارات کی تاریخی ثقافت ،روائتی ورثہ اوراس کی فقیدالمثال ترقی اور کامیابی کونمایاں کرنے والے شاندار مناظر کو بھی بڑی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ ویڈیو کی پروڈیوسردبئی میں مقیم پاکستانی صحافی سعدیہ عباسی نے کہا کہ اس ویڈیوکامقصد یو اے ای کے حکمرانوں کی دوراندیش پالیسیوں اوربلند پایہ وژن کواجاگر کرنا اور انکو خراج تحسین  پیش کرنے کے علاوہ اماراتی قوم سے یکجہتی کااظہارہے۔سعدیہ نے کہا ویڈیو  پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی کی پیشکش ہے ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }