بابر اعظم کی کرکٹ ملین ڈالرز کی کرکٹ ہے، وقار یونس

115

پاکستان کے سابق لیجنڈ فاسٹ بولر اور کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی کرکٹ ملین ڈالرز کی کرکٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ  کیرئیر کے اس مرحلے پر بابر اعظم کا دوسرے کرکٹرز سے موازنہ کرنا ناانصافی ہے۔

وقار یونس نے پاکستانی قائد بابر اعظم کی کرکٹ یقینی طور پر ملین ڈالرز کی ہے، وہ دنیا کے ٹاپ بلے بازوں میں شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دوسرے کرکٹرز کے ساتھ ان کا موازنہ فی الحال مثالی نہیں ہے، وہ بہت چھوٹا ہے اور بہت ساری کرکٹ ان کا انتظار کر رہی ہے۔

گرین شرٹس کے سابق کوچ کا کہنا تھا کہ ایک بار جب بابر اعظم کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے تو ان کا موازنہ مثالی ہو گا.

واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اس وقت ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے آئی سی سی بلے بازوں کی درجہ بندی میں سرفہرست اور ٹیسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں اس وقت سری لنکا میں موجود ہے جہاں وہ سری لنکا سے سیریز کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }