کورونا کی ساتویں لہر، جاپان میں نئے کیسز کی یومیہ تعداد ایک لاکھ سے زائد

56

جاپان کو اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وبا کی ساتویں لہر کا سامنا ہے جو اب تک کی شدید ترین وبائی لہر ثابت ہو رہی ہے۔ جاپان میں نئے کورونا انفیکشنز کی یومیہ تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے زائد ہو چکی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے ملنے والی خبروں میں مقامی نیوز ایجنسی جیجی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جاپان کو گزشتہ چند روز سے کورونا وائرس کی ساتویں لہر کا سامنا ہے اور یہ گزشتہ چھ لہروں سے کہیں زیادہ شدید ہے۔

جاپانی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت روزانہ بنیادوں پر کورونا وائرس کے ایک لاکھ دس ہزار سے زائد نئے انفیکشنز ریکارڈ کیے جا رہے ہیں جو ملک میں اس وبا کے پھیلاؤ کا نیا ریکارڈ ہے۔ جاپان کی حکومت نے چند روز قبل ملک میں کورونا وبا کی ساتویں لہر کے زور پکڑتے جانے کے تناظر میں عوام کو بروقت تنبیہ کر دی تھی۔

Advertisement

بدھ کے روز دارالحکومت ٹوکیو میں نئے کورونا انفیکشنز کی روزانہ تعداد تقریباً 17 ہزار ہو گئی تھی جو وہاں اس سال فروری کے بعد سے یومیہ سب سے زیادہ تعداد تھی۔ جمعرات کو ملک میں نئے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہفتے کے روز یہ تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے زائد ہو گئی جو ایک ریکارڈ ہے۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے عوام سے کہا کہ وہ وبا کے پھیلاؤ میں کمی کے لیے اپنے طور پر زیادہ سے زیادہ احتیاط سے کام لیں۔ کورونا وائرس پورے ملک میں اور ہر عمر کے شہریوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جاپانی عوام سے درخواست ہے کہ وہ جلد از جلد کورونا وائرس کے خلاف بوسٹر ویکسین لگوائیں، خاص طور پر 20 سے 39 برس تک کی عمر کے شہری جن کی شرح دیگر افراد کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }