ایرن ہالینڈ شعیب اختر، وقار یونس اور شین واٹسن پر مشتمل پینل کی میزبانی کریں گی

101

پی ایس ایل کی پریزنٹر ایرن ہالینڈ کل شعیب اختر، وقار یونس اور شین واٹسن پر مشتمل پینل کی میزبانی کریں گی۔

ایرن ہالینڈ بطور پریزنٹر پاکستان سپر لیگ کا ایک نمایاں حصہ رہ چکی ہیں، اب ایک مرتبہ پھر وہ ایکشن میں نظر آئیں گی جبکہ اس مرتبہ انہیں ایک پینل ڈسکشن کے لیے بطور میزبان منتخب کیا گیا ہے جس میں کرکٹ کے عظیم کھلاڑی شعیب اختر، وقار یونس اور شین واٹسن شامل ہوں گے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے ایرن ہالینڈ کا کہنا تھا کہ وہ یہ موقع حاصل کرکے بہت خوش ہیں جبکہ انہوں نے مداحوں سے سوالات بھیجنے کی بھی اپیل کی ہے۔

Advertisement

ایرن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اگر آپ شعیب اختر، وقار یونس اور شین واٹسن سے کچھ پوچھنا چاہیں تو کیا پوچھیں گے؟ کرکٹ ڈیلائٹ ڈاؤن انڈر کے لیے کل رات کے شو میں ایک پینل کی میزبانی کرنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہوں‘۔

واضح رہے کہ ایرن ہالینڈ آسٹریلوی آل راؤنڈر بین کی کٹنگ کی اہلیہ ہیں، جنہوں نے پی ایس ایل کے حالیہ سیزن میں بھی شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے حال ہی میں اپنے نام سے بائیو پک بنانے کا اعلان کیا تھا جس کی لانچنگ کی تاریخ 16 نومبر 2022 مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }