پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر لندن میں بسوں پر تشہیری مہم

69

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر لندن میں بسوں پر تشہیری مہم

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر لندن میں بسوں پر تشہیری مہم

لندن: پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں لندن کی سو بسوں پر پاکستان کے تاریخی مقامات و عمارات کی تصاویر مزین کی گئی ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن اور ریئل اسٹیٹ ادارے ون ہومز کے اشتراک سے برطانوی دارالحکومت کی مشہور سرخ بسوں پر تشہیری مہم شروع کی گئی ہے جو دو ہفتے جاری رہے گی۔

پاکستان کے تاریخی مقامات کی تصاویر سے مزین سو بسیں سینٹرل لندن کے علاقوں آکسفورڈ اسٹریٹ، ٹریفالگر اسکوائر، نائٹس برج، پکڈلی سرکس اور ایجوئر روڈ سمیت لندن کے مصروف علاقوں سے گزر رہی ہیں۔

ہائی کمشنر آف پاکستان معظم احمد خان نے کہا کہ یوم آزادی کی مناسبت سے سجائی گئی ان بسوں کو لاکھوں لوگ دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement

پاکستان کے ایمبسڈر ایٹ لارج برائے سرمایہ کاری ذیشان شاہ نے لندن کو دنیا کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ منانے کیلئے لندن سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔

ون ہومز کے سی سی او عاقب شاہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لندن کی مشہور زمانہ سرخ بسوں پر روزانہ لاکھوں لوگ سفر کرتے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق اس تشہیری مہم کو دس ملین لوگ دیکھیں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }