پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔
سیاہ پٹیاں باندھنے کا مقصد پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پر انہوں نے تمام افراد سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔
Advertisement
ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔
ٹیم منیجر منصور رانا کا کہنا ہےکہ مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیات جنع کروائیں۔
سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں جاری
ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، متاثرین میں 5487 راشن کے پیکٹ اور 1200 سے زائد خیمے تقسیم کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ ریلیف سینٹر قائم کیا گیا ہے، سینٹر کا مقصد فلڈ ریلیف اقدامات کو کوآرڈنیٹ کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 25 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے، آرمی فلڈ ریلیف کورڈینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، ملک بھر میں امداد کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔
Advertisement
ایشیا کپ 2022، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔
پاکستانی ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور فخر زمان شامل ہیں۔
Advertisement
©️ meets ©️#AsiaCup2022 pic.twitter.com/OgnJZpM9B1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 27, 2022
بھارتی ٹیم میں روہت شرما، ویرات کوہلی، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیںِ۔
Advertisement
ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا اور آخری گروپ میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
There’s definitely been some memorable matches between India and Pakistan in recent times.https://t.co/ugTyKUsBwu
— ICC (@ICC) August 28, 2022
قومی ٹیم بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں جیت کے لیے پُرعزم ہے جبکہ بولنگ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی کہا ہے کہ تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں، انہیں سردی گرمی سے فرق نہیں پڑتا۔ ہمارے کھلاڑیوں کو علم ہے کہ کیسے خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنا ہے، ہمارے فاسٹ باؤلر بہترین اور پراعتماد ہیں اور کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں۔
Advertisement
Advertisement