ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری

55

ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: وفاقی حکومت نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈیپارٹمنٹس میں اسپورٹس کی بحالی کے لیے لیٹر جاری کیا گیا ہے۔

لیٹر میں 17 محکموں کے چیئرمینز، ایم ڈی اور ڈائریکٹرز کو کہا گیا ہے کہ 2021 میں بند ہونے والے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی فنڈنگ کو بحال کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اسپورٹس کی بحالی کے لیے فنڈنگ شروع کردیں۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کھلاڑیوں اور آفیشلز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 2021 میں عمران خان نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو ختم کرکے ان کی فنڈنگ روکنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

عمران خان کے اس اقدام سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا جب کہ اس اقدام کے بعد کھلاڑیوں اور آفیشلز کی مشکلات میں کمی آنے کا امکان ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }