TAQAکاابو ظبی پاور کارپوریشن کیساتھ ٹرانزیکشن کی تکمیل کا اعلان
TAQA،کاابو ظبی پاور کارپوریشن کیساتھ ٹرانزیکشن کی تکمیل کا اعلان
ابوظبی، 2020یکم جولائی
ابو ظبی نیشنل انرجی کمپنی، TAQA
نے ابو ظبی پاور کارپوریشن، اے ڈی پاور کے ساتھ اپنے لین دین کی کامیابی سے تکمیل کا اعلان کیا ہےجس سے یہ یورپ،
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے خطے کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک بن گئی ہے۔ اس ٹرانزیکشن کی تجویز پہلی بار اے ڈی پاور نے 2020 میں TAQA کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کو دی تھی اور اپریل 2020 میں اسے TAQA کے شیئر ہولڈر کی منظوری ملی۔ اس ٹرانزیکشن کے تحت اے ڈی پاور نے اپنے تواناٹی اور پانی کی پیداوار کے اکثر حصص اور ٹرانسمیشن اور تقسیم کے اثاثے TAQAکو 106,367, 950,000 نئے حصص کے بدلے منتقل کئے۔ ٹرانزیکشن کی تکمیل کے ساتھ TAQA جو ابو ظبی سیکورٹیز ایکسچینج میں درج ہے اب مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی تیسری سب سے بڑی پبلک ٹریڈ کمپنی ہے اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں سب سے بڑی دس انٹیگریٹڈ یوٹیلیٹی کمپنیوں میں شامل ہوگئی ہے ۔ TAQA کے پاس اس وقت عالمی سطح پر 23 گیگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے جبکہ پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت 916 ایم آئی جی ڈی ہے جس میں سے 1.4 گیگا واٹ قابل تجدید ذرائع سے ہے۔ TAQA کے تحت مزید 4.4 گیگاواٹ اور 200 ایم آئی جی ڈی پر کام جاری ہے جس میں قابل تجدید ذرائع سے 2 گیگاواٹ شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات بھر میں اب اس کے اثاثوں میں 12 بجلی اور پانی پیدا کرنے والے پلانٹ شامل ہیں۔ TAQA اب کینیڈا، گھانا، بھارت، عراق، مراکش، نیدرلینڈز، عمان، سعودی عرب، برطانیہ اور امریکہ میں موجود بین الاقوامی اثاثوں کے علاوہ ابوظبی کی تمام بجلی اور پانی کی ترسیل اور تقسیم کار کمپنیوں کی بھی مالک ہے۔اس لین دین کے نتیجے میں اے ڈی پاور TAQA کے جاری کردہ شیئر کیپٹل کا 98.60 فیصد حصہ لے گی۔ TAQA کے چیئرمین ، محمد حسن السویدی نے کہا کہ ابوظبی کے توانائی اور آبی اثاثوں کے کامیاب لین دین نے ایک حقیقی قومی توانائی کمپنی تشکیل دی ہے جو یوٹیلیز کی صنعت میں تبدیلی کی راہ ہموار کرے گی ۔ انھوں نے کہا کہ TAQA کی مضبوط بیلنس شیٹ، آمدنی، عالمی سرمائے کی منڈیوں تک رسائی اور اس صنعت میں مہارت متحدہ عرب امارات کی تنوع کی حکمت عملی میں فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی متحدہ عرب امارات کی معیشت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے بجلی اور پانی کی مستحکم اور موثر فراہمی اور اضافی پائیدار صلاحیت کو یقینی بنانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرے گی۔ TAQA کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر جاسم حسین نے کہا کہ یہ TAQA کے نئے سفر کا آغاز ہے جس سے ہمیں اپنے متنوع اثاثہ جات کے پورٹ فولیو کو مکمل طور پر ضم کرنے اور دونوں تنظیموں کی صلاحیتوں اور مہارت کو ایک مضبوط کمپنی میں جوڑنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسا ادارہ تشکیل دیا ہے جو متحدہ عرب امارات کی معاشرتی اور معاشی ترقی میں اس میں کلیدی مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگلی دہائی کے دوران ابوظبی میں کم از کم 40 فیصد ایکویٹی شیئر کے ساتھ ابو ظبی میں پانی کو صاف کرنے کے تمام منصوبوں میں ہم سرمایہ کاری کے ایک مضبوط ڈھانچے اور مضبوط کاروباری )ماڈل سے بھرپور استفادہ کریں گ