شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر 2020 کا تمام نمائشی مقام فروخت ہوگیا

253

شارجہ ، 30 جون ، 2020 (وام) ۔۔ شارجہ بک اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال نومبر میں ہونے والے شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر ، ایس بی آئی ایف کے 2020 ایڈیشن کیلئے شارجہ ایکسپو سینٹر کی تمام 14 ہزار 625 مربع میٹر جگہ کو دنیا بھر کے ہزاروں پبلشروں نے خرید لیا ہے –

ایس بی آئی ایف کا پلیٹ فارم ، دنیا بھر کے صنعتی پروفیشنلز کو مشرق وسطی اور ایشیائی خطے میں کاروباری اور صارفین تک رسائی کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ نمائش کے منتظمین نے اس نمائش کے مقامات کی فروخت کا عمل فروری میں شروع کیا تھا اور اس 11 روزہ نمائش کیلئے تمام جگہیں اب خریدی جاچکی ہیں

– ایس بی اے کے چیئرمین احمد بن رکاد الامیری کا کہنا ہے کہ اس نمائش کی 38 سالہ تاریخ کے عمل میں علم و دانش کو فروغ دیا جارہا ہے اور ثقافت کے فروغ کا یہ اقدام سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی ہدایات کے مطابق انجام پارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ایس بی آئی ایف دنیا بھر میں اشاعتی صنعت کا ایک اہم سالانہ ایونٹ بن چکا ہے جہاں دنیا کے 80 کے لگ بھگ ممالک کے مفکرین شریک ہوکر اپنی مصنوعات کی رسائی لاکھوں حاضرین تک کرتے ہیں اور نئے مواقع بھی حاصل کرتے ہیں –

انہوں نے کہاکہ رواں سال کی یہ نمائش پڑھنے ، دانش اور علم کے ذریعے معاشروں کا بااختیار بنانے کی خاطر شارجہ کے پرعزم ثقافتی پیغام کا باعث ہوگی – اس نمائش میں پبلشروں کے ساتھ متعدد حکومتی اور نیم حکومتی ادارے ، جملہ حقوق کے ایجنٹس اور دیگر متعلقہ صنعتی پروفیشنلز ، پبلک لائبریریز ، تعلیمی ثقافتی مراکز کے نمائیندے ، مقامی و عالمی میڈیا کے نمائیندے شریک ہونگے ۔ اس کتاب میلے میں ادبی مباحثوں ، ورکشاپس ، تخلیقی و فنکارانہ ایونٹس کا بھی انعقاد ہوگا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }