ابو ظہبی پولیس نے عید الاضحی پرانتظامات کے لئے تیاری مکمل کرلی
ابو ظہبی پولیس نے عید الاضحی کے لئے تیاری مکمل کرلی
ابوظہبی پولیس نے عیدالاضحی کے مبارک موقع پرچھٹیوں کے دنوں میں تجارتی مراکز ، بازاروں ، پارکوں اور عوامی پارکوں کے آس پاس ٹریفک کے آسانی سے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور جدید ترین اور تیز تر وسائل پر عمل کرتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت اور تحفظ کویقینی بنانے کے لیئے مربوط سیکیورٹی منصوبےکی تیاری مکمل کرلی۔ انہوں نے عوام کی سیکیورٹی اور حفاظت کویقینی بنانے اورسماجی میل ملاپ سے کووڈ کے پھیلاؤ کوروکنے کے لہیے سرکاری احکام کی روشنی میں جامع حکمت عملی تیارکی ہے ابوظہبی پولیس نے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ابوظہبی ، الظفرہ اور العین میں ہفتہ کے 7 دن اور 24گھنٹے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں محکمہ آپریشنز نے کمیونٹی ممبروں سے مطالبہ کیا کہ وہ وقوع پذیر ہونے والے واقعات کی اطلاع دینے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے رابطہ کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں جبکہ ابوظبی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مختلف سہولیات اور جگہوں پر ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے گرمی میں لگنے والی آگ کی روک تھام کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔