عرب امارات میں کوویڈ 19 کے مزید 57 ہزار سے زائد ٹیسٹ ، 399 نئے مریض ، 316 مزید صحتیاب ، ایک کی وفات

55

ابوظہبی(اردوویکلی)۔۔

وزارت صحت و تحفظ کی جانب سے بدھ کو کیئے جانے والے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوویڈ 19 کے مزید 57 ہزار 419 ٹیسٹ کیئے گئے جس سےکورونا وائرس کے نئے 399 مریضوں کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 68 ہزار 20 ہوگئی ہے ، نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں وزارت کے مطابق وائرس کے متاثرہ زیر علاج مریضوں میں سے ایک مریض طبی پیچیدگی کے باعث وفات پاگیا جس سے ملک میں اس وباء سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 378 ہوگئی ۔ وزارت نے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت نے معاشرے کے دیگر ارکان کو احتیاطی و حفاظتی اقدامات کیلئے حکام کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور صحت و تحفظ کیلئے سماجی فاصلے کی پیروی کی بھی تاکید کی ہے – وزارت کے مطابق اس وباء کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 316 مکمل صحتیاب بھی ہوگئے جس کے بعد ایسے مکمل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 59 ہزار 70 ہوگئی ہے (شکریہ وام نیوز)۔۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }