لاہورپریس کلب اور پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کے ایم اویو پردستخط

معاہدے پراعظم چوہدری اور طاہرمنیرطاہرنے دستخط کیئے

50
لاہور پریس کلب اور پاکستان جرنلسٹ فورم پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کا مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط۔
لاہور(نیوزڈیسک):گزشتہ دنوں  لاہور پریس کلب (ایل پی سی )اور پاکستان جرنلسٹ فورم (پی جے ایف)یواے ای کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دسخط کیئے گئے ۔یہ تقریب لاہورپریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور پاکستان جرنلسٹ فورم یو اے ای کے صدر طاہر منیرطاہر نے اپنی اپنی تنظیموں کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔اس موقع پرنائب صدرپی جے ایف یواے ای مظفررضوی،،سینئرنائب صدرلاہورپریس کلب شاداب ریاض،سیکریٹری عبدالمجیدساجد،ممبرگورننگ باڈی رضامحمد،نفیس احمدقادری،سینئر کونسل ممبرفرخ عطا بٹ،حافظ آصف بھٹی،جوادرضوی،شہروزاسحآق،اشرف لودھی،اورشہزادپاشا سمیت ایل پی سی کےدیگرممبران بھی موجودتھے
معاہدے کی رو سے باہمی افہام و تفہیم کے پیش نظر دونوں تنظیموں نے صحافیوں کے تبادلے کے پروگراموں پر اتفاق کیا۔لاہور پریس کلب اور پاکستان جرنلسٹ فورم یو اے ای دونوں فورم آزادی صحافت اورصحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔لاہور پریس کلب اور پاکستان جرنلسٹ فورم یو اے ای تمام اقسام کی  ورکشاپس اور باہمی تقریبات سے متعلق تمام پوسٹس کا اشتراک اور فروغ کریں گے۔پاکستان جرنلسٹ فورم یو اے ای کے ممبران لاہورپریس کلب کے ایسوسی ایٹ ممبر ہوں گے اور انہیں ایل پی سی ممبران کی طرح تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }