معروف کاروباری شخصیت مرزاظفرمحمودکی جانب سے گرینڈعشائیہ
پاکستانی بزنس کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت۔
عجمان(نیوزڈیسک)::گزشتہ رات یواے ای کی معروف کاروباری شخصیت مرزاظفرمحمودنے اپنی رہائش گاہ پر ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کے اعزازمیں ایک گرینٖڈعشائیہ تقریب کااہتمام کیا جس میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات رائے غلام عباس بھٹی،،طارق جاوید قریشی،طارق محمود،حاجی محمدنواز،میاں منیرہانس،مصطفے مغل،عبدالمجیدمغل،مختارقریشی،راجہ خالدمحمود،فاروق وڑائچ،راجہ محمدشفیق،جمیل بنگیال،رانامحمدیوسف،،اعجازشاہ،چوہدری یاسرمحمود،راجہ ابوبکر،ارشدبٹ سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی۔میزبان مرزاظفرمحمودنے مہمانوں کی تواضع من واقسام کے لذیذکھانوں سے کی۔دوران تقریب شرکاء نے پاکستانی کمیونٹی کودرپیش مسائل اور ان کے حل کی مناسبت سے اپنی اپنی رائے کااظہارکیا۔میزبان ظفرمرازنے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ تقریب میں شریک مہمانوں کانہائت گرمجوشی سے استقبال کیا اورعشائیہ تقریب میں شرکت پر انکاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔