بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں

50
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق بیت لحم میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں حضرت عیسٰیؑ کی جائے پیدائش پر کرسمس کی روایتی تقریبات نہیں ہوں گی۔

میونسپلٹی کے اعلان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ اور ان کے اعزاز میں تقریبات منسوخ کی جا رہی ہیں۔

کرسمس، روشنیوں اور روایتی سجاوٹ کے کرسمس ٹری کے بغیر سادگی سے منایا جائے گا۔

کرسمس پر اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ کے متاثرین کے لیے دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }